غازی آباد،دھوکے باز ی کا شکار نوجوان تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور

غازی آباد،دھوکے باز ی کا شکار نوجوان تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور
 غازی آباد،دھوکے باز ی کا شکار نوجوان تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور
کیپشن: ahmed

  


لاہور(کرائم سیل)تھانہ غازی آباد پولیس کی بے حسی،دھوکے باز ی کا شکار ہونے والا نوجوان رپورٹ درج کروانے کے لیے تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے رہائشی احمد جمیل اور اس کے بھائی عطاء الرحمٰن کی ملاقات تین ماہ پہلے راوی روڈ کے رہائشی جمیل بٹ سے ہوئی جس نے بینک میں نوکری دلانے کے بہانے ان سے ان کی ڈگریاں اور شناختی کارڈز کی کاپیاں لے لیں۔احمد جمیل کے مطابق ہمارے کاغذات لینے کے بعد جمیل بٹ بھاگ گیا اور ہمارے نام پر اس نے لوگوں کو بلیک میل کرکے ان سے ایزی پیسہ اور دیگر ذرائع سے نہ صرف پیسے منگوانے شروع کر دیئے بلکہ ہمارے نام پر مختلف کمپنیوں کی سمیں بھی نکلوا لیں ہیں۔ جب ہم درخواست لے کر تھانہ غازی آباد گئے تو وہاں موقع پر موجود محرر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے ہماری درخواست کا مذاق اڑایا اور ہمیں درخواست پھر سے لکھ کر لانے کو کہا ،کئی بار تھانہ کے چکر لگانے کے باوجود ہمارے ساتھ یہ ہی سلوک کیا جا رہا ہے،پولیس حکام سے اپیل ہے کہ ہماری مدد کی جائے۔اس حوالے سے تھانہ غازی آباد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں واقعہ کی صحت سے انکار کر دیا۔

مزید :

علاقائی -