اداکارہ آمنہ بابر کے گھر پر فائرنگ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
لاہور(کرائم سیل)اداکارہ ماہ نور اور ہنی شہزادی کے بعد اداکارہ آمنہ بابر کے گھر پر بھی فائرنگ،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق پانچ اگست کی رات کو تین بجے کے قریب اداکارہ آمنہ بابر کے گھر پر چند نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گھر کے باہر کھڑی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔