نشتر کالونی محنت کش کا اکلوتا 9 سالہ بیٹا ہمسائے کے آہنی گیٹ تلے آکر جاں بحق

نشتر کالونی محنت کش کا اکلوتا 9 سالہ بیٹا ہمسائے کے آہنی گیٹ تلے آکر جاں بحق
 نشتر کالونی محنت کش کا اکلوتا 9 سالہ بیٹا ہمسائے کے آہنی گیٹ تلے آکر جاں بحق
کیپشن: kam sin

  

لاہور(کرائم سیل ) نشتر کا لو نی کے علاقہ میں چیز لانے کے لئے جانے والا ماں باپ کا اکلوتا9سالہ چشم و چراغ ہمسایوں کے لوہے کا وزنی گیٹ اوپر آ گرنے سے جان کی بازی ہارگیا۔پو لیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پو سٹما ر ٹم کے لئے مردہ خا نہ میں بھجوا کر مقد مہ در ج کر کے کا رروا ئی کا آ غا زکردیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق نشتر کالونی کے علاقہ یوحنا آباد کے رہائشی محنت کش فاروق کے ہمسائے میں اسلم نامی شخص رہائش پزیرہے،اس نے گھر کا مین دروازہ وزنی لوہے سے تیار کروا کر بغیر کسی سپورٹ کے صرف ایک لوہے کے اینگل آئرن کی مدد سے کھڑا کیا ہوا تھا ۔پو لیس کے مطا بق فاروق کا کمسن اکلوتابیٹا 9سالہ سہیل عرف راہل گز شتہ روز اپنے وا لد سے باہر سے چیز لانے کی ضد کرنے لگا، والد نے اسے کچھ پیسے دیئے۔ سہیل پیسے لے کر خو شی سے اچھالتا ہوا گھر سے نکل رہا تھا کہ پیسے اس کے ہاتھ سے پھسلے اور ہمسائے اسلم کے دروازے کے پاس جا گرے، جن کو اٹھانے کے لئے کمسن سہیل نے دروازے کا سہارا لیا مگر دروازہ اس پر آن گرا ۔ سہیل کی چیخوں کی آواز سن کراہل محلہ اور والدین مدد کے لئے پہنچے مگروہ وزنی گیٹ تلے دب کر شدید زخمی ہو چکا تھا ،اس کو نکال کر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے سہیل کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کروادیا ۔پولیس کے مطابق حادثہ اتفاقیہ تھا اور کوئی بھی کمسن سہیل کی جان نہیں لینا چاہتا تھا تاہم اس میں ہمسائے اسلم کی غفلت کا ہاتھ ہے جس نے بھاری دروازہ بغیر کسی سپورٹ کے گھر کی دہلیز پر کھڑا کیا ہوا تھا جس نے ایک معصوم کی جان لے لی ۔پولیس نے سہیل کے والد کی درخواست پر اسلم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -