مختلف قوموں کے عجیب و غریب توہمات اور رسومات

مختلف قوموں کے عجیب و غریب توہمات اور رسومات
مختلف قوموں کے عجیب و غریب توہمات اور رسومات

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ ضعیف الاعتقادی کا شکار ہیں اوردلیل سے عاری مختلف لوگ مختلف قسم کے توہمات کا شکار ہیں جن میں سے بعض غیریقینی توہمات درج ذیل ہیں ۔

-1 جنوبی کوریا میں یہ بات عام پائی جاتی ہے کہ اگر آپ کمرے میں پنکھا چلاکر سوئیں تو نیند کے دوران آپ موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

-2 سپین اور جنوبی امریکہ کے لوگ سال کے آغاز میں 12 انگور کھاتے ہیں تاکہ سارا سال (12 مہینے) بدقسمتی سے محفوظ رہیں۔

-3 اٹلی میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر آپ کھانا کھانے کے 3 سے 4 گھنٹے کے دوران نہائیں تو موت واقع ہوسکتی ہے۔

-4 تھائی لینڈ میں مرد طاقت کی حفاظت کے لئے تعویز پہنتے ہیں یا مخصوص تعویزات سے بناہوا ہار پہنتے ہیں۔

-5 چین میں عدد 4 کو سخت منحوس سمجھا جاتا ہے اور اس کے تلفظ کی موت کے لئے استعمال ہونے والے لفظ سے مشابہت کی وجہ سے اس سے ہر صورت بچاجاتا ہے یہاں تک کہ عمارتوں میں چار کے عدد والی منزلیں بھی نہیں ہوتیں یعنی 3 کے بعد 5منزل آجاتی ہے۔

-6 قرون وسطیٰ کے انگلینڈ میں عورتیں حمل شرع ہوتے ہی پنیر کرتیں تھیں جو نومہینوں تک پختگی کے مراحل سے گزرتا تھا اور بچے کی پیدائش کے بعد بچے کو اس میں سے گزارا جاتا تھا اور خاندان کے لوگ اس پنیر کو کھاتے تھے۔

مزید :

تفریح -