لاہورزیادتی کیس: سپریم کورٹ نے تفتیش میں پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی

لاہورزیادتی کیس: سپریم کورٹ نے تفتیش میں پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی
لاہورزیادتی کیس: سپریم کورٹ نے تفتیش میں پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سال قبل لاہورمیں پانچ سالہ ننھی پری ’س‘ سے زیادتی کے ملزمان تاحال گرفتارنہیں ہوسکے ، سپریم کورٹ نے پولیس اورسی آئی اے سے تفتیش میں پیش رفت کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔

جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس عمرعطاءبندیال پر مشتمل دورکنی بینچ نے ازخودنوٹس زیادتی کیس کی سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سماعت کی ۔دوران سماعت ڈی آئی جی انوسٹی گیشن اور ایس پی سی آئی اے نے رپورٹ پیش کی ۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ ادارے تاحال کوششوں میں مصروف ہیں لیکن اصل ملزم قانون کی گرفت میں نہیں آسکے ، 500افراد کو شامل تفتیش کیاگیالیکن پوچھ گچھ کے بعد رہاکردیاگیا۔

عدالت عظمیٰ نے پولیس کی کارکردگی پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -