چمن میں مال روڈ پر دھماکہ ، دواہلکاروں سمیت 11افرادزخمی

چمن میں مال روڈ پر دھماکہ ، دواہلکاروں سمیت 11افرادزخمی
چمن میں مال روڈ پر دھماکہ ، دواہلکاروں سمیت 11افرادزخمی

  

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک) مال روڈ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر کے گھر کے قریب دھماکے سے دواہلکاروں سمیت 11افرادزخمی اور پانچ دکانیں تباہ ہوگئیں ۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او کے قافلے کو نشانہ بنایاگیااورتمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیاگیاتھا جس کے پھٹنے سے دکانیں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

مزید :

چمن -