متحدہ کا وفد وزیراعظم سے ملنے اسلام آبادپہنچ گیا

متحدہ کا وفد وزیراعظم سے ملنے اسلام آبادپہنچ گیا
متحدہ کا وفد وزیراعظم سے ملنے اسلام آبادپہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کا وفد وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر اُن سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیاہے ۔ ملاقات میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال ، امن وامان اور بالخصوص کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ اسلام آباد پہنچنے والے ایم کیوایم کے وفد میں فاروق ستار، خالدمقبول صدیقی ، طاہرمشہدی ، حیدرعباس ، بابرغوری اور کنورنوید وغیرہ شامل ہیں جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد بدھ کی شام سے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں اور امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ وہ بھی ملاقات میں شریک ہوں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -