آزادی مارچ کیس، لاہورہائیکورٹ کی لارجربینچ تشکیل دینے کی سفارش
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے آزادی مارچ کو روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی ۔
جسٹس خالدمحمود خان نے 14اگست کو لانگ مارچ روکنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی ۔دوران سماعت وفاق کی طرف سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر فاضل جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کردی اور کیس کی فائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوادی ۔
درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ 14اگست قومی دن ہے ، لانگ مارچ سے متنازع نہیں بناناچاہیے ۔