طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا قوی امکان

طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا قوی امکان
طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا قوی امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کانام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کردیاہے اور قوی امکان ہے کہ جمعرات کی شام کو صوبائی وزیرقانون رانا مشہود پی اے ٹی کے سربراہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اعلان کردیں ۔
حکومتی ذرائع نے انکشاف کیاکہ حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری غیرملکی شہری ہیں اور اُن سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ، ڈاکٹر طاہرالقادری کیخلاف ایک مقدمہ درج ہوچکاہے اورپنجاب بھرمیںغیرمقبول لیگی کارکنان کی مدعیت میں مزید مقدمات تیاری کے مراحل میں ہیں جبکہ منی لانڈرنگ مقدمات کی تحقیقات بھی جاری ہیں ۔
ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر مشاورت جاری ہے اور فیصلہ ہونے پر شام تک وزارت داخلہ کو درخواست دیدی جائے گی ۔ذرائع کاکہناتھاکہ اِس ضمن میں رانا مشہود علی خان جمعرات کی شام چار سے پانچ بجے ایک ہنگامی پریس کانفرنس بلاکر اعلان کردیں گے ۔