گھوٹکی میں بااثر افرادنے محنت کش کو نکیل ڈال دی

گھوٹکی میں بااثر افرادنے محنت کش کو نکیل ڈال دی
گھوٹکی میں بااثر افرادنے محنت کش کو نکیل ڈال دی

  

گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈہرکی بااثرافراد نے گلی سے گزرنے والے محنت کش پر تشدد کے بعد نکیل ڈال دی ۔مقامی میڈیا کے مطابق ڈہرکی کی بلوچ کالونی میں جمیل شاہ وغیرہ نے محنت کش کو پکڑکر بیہمانہ تشدد کانشانہ بنایاجس سے اُس کی حالت غیرہوگئی، ملزموں کو پھر بھی رحم نہ آیاتواُس کو نکیل ڈال دی اور رنجیروں سے پاﺅں باندھ کر موقع سے فرارہوگئے ۔ گلی سے گزرنے والے لوگوں نے پولیس کواطلاع دی جس کے بعد متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ پولیس کے مطابق جمیل شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -