موت کی ویڈیوز جھوٹی ہیں : گل پانڑا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشتوگلوکارہ گل پانڑا نے کہاہے کہ چند افراداُن کے خلاف سرگرم ہیں جنہوں نے موت کی جھوٹی ویڈیوشیئرکیں ، وہ خیریت سے دبئی میں گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گل پانڑا کاکہناتھاکہ جھوٹی ویڈیوز شیئرکرنے سے اُن کے فین اور خاندان والوں کو پریشانی کاسامنا کرناپڑا، وہ ایسی تمام ویڈیویا خبروں کی تردید کرتی ہیں ، مخصوص عناصر پراپیگنڈا سے باز نہ آئے تو قانونی کارروائی کروں گی ۔ اُنہوں نے بتایاکہ وہ دبئی میں شوٹنگ میں مصروف ہیں ، فارغ ہوتے ہی وطن واپس پہنچ جائیں گی ۔