آزادی مارچ ، پولیس نے رینٹ اے کار مالکان پر پابندیاں لگادیں

آزادی مارچ ، پولیس نے رینٹ اے کار مالکان پر پابندیاں لگادیں
آزادی مارچ ، پولیس نے رینٹ اے کار مالکان پر پابندیاں لگادیں

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی اور انقلاب مارچ کے ڈر سے پنجاب پولیس نے رینٹ اے کار مالکان پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔

فیصل آباد پولیس نے رینٹ اے کار مالکان کو پابندکیاہے کہ بیرون شہر کے لیے اپنی گاڑیاں کسی کو رینٹ پر نہ دیں ، گاڑیاں لے جانیوالے گاہکوں کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ پولیس کو فراہم کیاجائے ۔ پولیس حکام نے رینٹ اے کار مالکان کو خبردار کیاہے کہ 10سے 14اگست تک گاڑیوں کی بکنگ بند کردیں اور اگر کوئی بھی رینٹ کی گاڑی پکڑی گئی تو بند کردی جائے گی ۔

رینٹ اے کار مالکان کاکہناتھاکہ شہریوں کے کاروبارنہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی رینٹ اے کار کا کاروبار بھی مندی کا شکار ہے لیکن قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں ۔

مزید :

فیصل آباد -