اراکین اسمبلی کے پسینے چھوٹ گئے

اراکین اسمبلی کے پسینے چھوٹ گئے
اراکین اسمبلی کے پسینے چھوٹ گئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے اراکین اسمبلی کے پسینے چھوٹ گئے اور اپوزیشن نے حکومت کیخلاف نعرہ بازی کی ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا، کچھ دیر اجلاس جاری رہنے کے بعد بجلی چلی گئی جس کی وجہ سے ایوان کے اندرحبس پیدا ہوگیا اور اراکین کا براحال ہوگیا۔

آدھے گھنٹے تک کوشش کی گئی لیکن بجلی ٹھیک نہ ہوسکی ، اِسی دوران جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک اجلاس ملتوی کیاگیااورساتھ ہی بجلی بھی بحال ہوگئی ۔

مزید :

اسلام آباد -