پولیو وائرس کے مزید چار کیسز کی تصدیق ہوگئی

پولیو وائرس کے مزید چار کیسز کی تصدیق ہوگئی
پولیو وائرس کے مزید چار کیسز کی تصدیق ہوگئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہی دن میں ملک بھر میں پولیو کے مزید چار کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعدرواں سال سامنے آنیوالے کیسز کی تعداد108ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کلر کہار کی تین سالہ نورالہدا، کراچی نارتھ ٹاﺅن کے ساڑھے پانچ ماہ کے عمیر ، پشاور رنگ روڈ کی دس ماہ کی عمیہ اور شمالی وزیرستان کے ڈیڑھ سالہ گل پانڑامیں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی طورپر رواں سال سامنے آنے والے کیسز کی تعداد108ہوگئی ہے جبکہ پنجاب میں یہ پہلا کیس سامنے آیاہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -