چوہدری شجاعت نے ماڈل ٹاﺅن کا نام ’جلیانوالہ‘ٹاﺅن رکھ دیا

چوہدری شجاعت نے ماڈل ٹاﺅن کا نام ’جلیانوالہ‘ٹاﺅن رکھ دیا
چوہدری شجاعت نے ماڈل ٹاﺅن کا نام ’جلیانوالہ‘ٹاﺅن رکھ دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت علی خان نے ماڈل ٹاﺅن کا نام جلیانوالہ ٹاﺅن رکھ دیاہے ۔ برکت مارکیٹ سے ماڈل ٹاﺅن ایم بلاک میں واقع منہاج القرآن سیکریٹریٹ پیدل پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شجاعت علی خان کاکہناتھاکہ شہباز شریف نے سانحہ جلیانوالہ کی یادتازہ کردی ہے ، یہ ماڈل ٹاﺅن نہیں بلکہ شہبازشریف کے کارناموں کی وجہ سے جلیانوالہ ٹاﺅن بنادیاگیاہے ،پوری شہری آبادی محاصرے میں گھری ہوئی ہے ، منی مارشل لاءلگاہواہے ۔چوہدری پرویز الٰہی کاکہناتھاکہ علاقے کے بچے سکول نہیں جاسکے ، پانی بند کردیاگیاہے اور اللہ کے کرم سے بجلی پہلے ہی موجود نہیں ، یہی جمہوریت ہے اور موجودہ حکمران صرف یہی کچھ دے سکتے ہیں ۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -