پاکستانی میڈیا نے تنقید بند نہ کی تو حملے شروع کردیں گے: تحریک طالبان

پاکستانی میڈیا نے تنقید بند نہ کی تو حملے شروع کردیں گے: تحریک طالبان
پاکستانی میڈیا نے تنقید بند نہ کی تو حملے شروع کردیں گے: تحریک طالبان
کیپشن: taliban fighters

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے پاکستانی میڈیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مجاہدین پر تنقید کا سلسلہ بند نہ کیا تو وہ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کردیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق دنیا بھر کے میڈیا گروپس کو ایک پیغام میں تحریکِ طالبان پاکستان نے کہا کہ اگر اب بھی تنقید کا سلسلہ نہ رکا تو صحافیوں کو ان کی غلطی پر معافی کا موقع پھر نہیں مل سکے گا۔ پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی سے طالبان میڈیا کمیشن نے ایک پیغام جاری کیا۔ دستخط شدہ اس پیغام میں صحافیوں کو یاد دلایا گیا کہ طالبان 2000ءسے 2014ءتک ان کے ناقابلِ برداشت رویئے کو برداشت کررہے ہیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اسے بند ہوجانا چاہیے۔عالمی جنگ کے نظریات اور ذرائع ابلاغ کے رویئے کے عنوان سے یہ پیغام ان تنظیموں کے سربراہان اور ارکان کو بھی بھیجا گیا ہے جو دنیا بھر میں میڈیا کے حقوق کے لیے کام کرتی ہیں۔ان تنظیموں میں رپورٹرز وِد آﺅٹ بارڈر اور صحافیوں کے لیے بنائی گئی امریکی کمیٹی بھی شامل ہیں۔

مزید :

انسانی حقوق -