سندھ میں تحریک انصاف کو دھچکا، رکن اسمبلی حفیظ الدین کی کامیابی کالعدم قرار

سندھ میں تحریک انصاف کو دھچکا، رکن اسمبلی حفیظ الدین کی کامیابی کالعدم قرار
سندھ میں تحریک انصاف کو دھچکا، رکن اسمبلی حفیظ الدین کی کامیابی کالعدم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 93کراچی سے تحریک انصاف انصاف کے رکن اسمبلی حفیظ الدین کی کامیابی کو کالعدم قراردیتے ہوئے درخواست گزار جماعت اسلامی کے عبدالرزاق کو کامیاب قراردیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق نے چھ پولنگ سٹیشنوں کے نتائج میں تبدیلی کو چیلنج کیاتھا جس کے بعد ریٹرننگ افسران اور دونوں امیدواروں کی طر ف سے متضاد اعدادوشمار پیش کرنے پر الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی ایس 93سے تحریک انصاف کے حفیظ الدین کی کامیابی کو کالعدم قراردیدیا۔ الیکشن ٹربیونل کے حالیہ فیصلے کے بعد عبدالرزاق سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پہلے رکن بن گئے ہیں ۔