الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل ، لیگی رکن اسمبلی سلطان محمود ہنجرا بحال

الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل ، لیگی رکن اسمبلی سلطان محمود ہنجرا بحال
الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل ، لیگی رکن اسمبلی سلطان محمود ہنجرا بحال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی سلطان محمود ہنجراکو بحال کردیاہے ۔سلطان محمود ہنجرا کے مخالف امیدوار نے اُن کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے ڈیفالٹرہونے کا الزام عائد کیاتھاجودستاویزات سے ثابت ہونے پر الیکشن ٹربیونل نے سلطان محمود کو نااہل قراردے کر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیاتھا اور اس فیصلے کے خلاف سلطان محمود نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیاتھا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے سلطان محمود ہنجراکو بحال کردیا۔عدالت عظمیٰ نے قراردیاہے کہ معطلی کا فیصلہ میرٹ پر نہیں بنتااور درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔ یادرہے کہ سلطان محمود ہنجرا این اے 176مظفرگڑھ سے کامیاب ہوئے تھے اور اُن کی کامیابی کیخلاف غلام مصطفی کھر نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی ۔

مزید :

اسلام آباد -