عمران 25 مقامات پر قیام کریں گے، آزادی مارچ کا روڈ میپ تیار

عمران 25 مقامات پر قیام کریں گے، آزادی مارچ کا روڈ میپ تیار
عمران 25 مقامات پر قیام کریں گے، آزادی مارچ کا روڈ میپ تیار
کیپشن: Imran Khan

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے سلسلے میں اپنا روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور سے اسلام آباد کے درمیان 25 مقامات پر قیام کریں گے۔ اب تک کے پلان کے مطابق عمران خان، جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی چندا قلعہ بائی پاس، گوجرانوالہ، گوجرات اور جہلم میں کارکنان سے کطاب کرکے قافلے کا ماحول گرم کریں گے۔ ضلع گوجرانوالہ کی قیادت چندا قلعہ اور عزیز کراس چوک پر آزادی مرچ کو جائن کرے گی۔ ضلع نارووال سے آنیوالا ایک قافلہ مریدکے اور دوسرا قافلہ وزیرآباد بائی پاس سے آزادی مارچ میں شامل ہوگا۔ سیالکوٹ سے آنے والے قافلے کو بھی وزیرآباد بائی پاس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے، حافظ آباد کی قیادت ہائی وے سے آزادی مارچ مین شامل ہوگی جبکہ گجرات اور منڈی بہاﺅالدین کے کارکنان اپنی اپنی حدود میں جی ٹی روڈ سے آزادی مارچ کے قافلے میں شرکت کرکے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کئے گئے روڈ میپ میں ایسے 25 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پر قافلہ قیام کرے گا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ کچھ اہم شخصیات کو موٹروے کے ذریعے اسلام آباد بروقت پہنچانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزید :

قومی -