صاف پانی کا ٹھیکہ نہیں ہوا، کنٹینر بابا کا جھوٹ پکڑا گیا: رانا مشہود

صاف پانی کا ٹھیکہ نہیں ہوا، کنٹینر بابا کا جھوٹ پکڑا گیا: رانا مشہود
صاف پانی کا ٹھیکہ نہیں ہوا، کنٹینر بابا کا جھوٹ پکڑا گیا: رانا مشہود
کیپشن: Rana Mashood

  

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر قانونی رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ کنٹینر بابا کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا ہے، صاف پانی پراجیکٹ کا ٹھیکہ کسی کو نہیں دیا گیا۔ شعبدہ باز مولانا کی الزام تراشی سن سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں، اب انہوں نے مولانا کی باتوں پر کان دھرنا چھوڑ دئیے ہیں۔ مولانا قادری اور چوہدری برادران کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، مولانا کا ملکی سیاست میں کوئی کردار ہے نہ پہلے تھا۔ طاہرالقادری اور چوہدری برادران کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہا کہ لانگ مارچ اور انقلاب کی باتیں کرنے والے جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے کیونکہ عوام نے نام نہاد لیڈروں کا اصل روپ پہچان لیا ہے۔ انہوں نے کہا چوہدری برادران ہر سازشی کے ہمیشہ ساتھ ہوتے ہیں اور انہوں نے انتخابات میں شرمناک شکست سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا، چودھری برادران کی حالت قابل رحم ہے، اقتدار کا جھانسہ دے کر کوئی بھی چودھری برادران کو اپنے ساتھ ملا سکتا ہے۔ رانا مشہود نے کہا شعبدہ باز مولانا کی پیش گوئیاں اس کے ذہن کی اختراع ہیں۔ صاف پانی پراجیکٹ کا ٹھیکہ احسن اقبال کے بھائی کو دینے کا ذکر مولانا کا ایک اور جھوٹ ہے کیونکہ ٹھیکہ ابھی تک کسی کو بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا جھوٹ کی سیاست کے دن ختم ہوچکے ہیں، عوام حق اور سچائی کے ساتھ ہیں۔

مزید :

لاہور -