بیورو کریٹس کا وزیراعلیٰ کے حکم ناموں پر عملدرآمد سے انکار

بیورو کریٹس کا وزیراعلیٰ کے حکم ناموں پر عملدرآمد سے انکار
بیورو کریٹس کا وزیراعلیٰ کے حکم ناموں پر عملدرآمد سے انکار
کیپشن: Government of Punjab Logo

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے سیکرٹری، کمشنرز، ڈسی اوز اور ڈی پی او سمیت بیورو کریسی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے حکم ناموں پر عملدرآمد سے انکار کر دیا ہے اور کئی سمریوں کے جوابات غلط بھجوادئیے گئے ہیں۔ 22 محکموں و ضلعی افسران کو بھیجے جانے والے 6470 ڈائریکٹیوز غائب، 4780 ڈائریکٹیوز غلط جواب اور بعض ڈرائریکٹیوز پر عملدرآمد کے بجائے ان پر اعتراضات لگادئیے گئے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے ڈائریکٹیوز پر عملدرآمد نہ کرنے اور انہیں غائب کئے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکموں کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب 7 روز میں رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کریں گے۔ اس انکشاف کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام محکموں کو وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈائریکٹیوز پر عملدرآمد اور 3 روز میں فوکل پرسنز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیکرٹریز و متعلقہ افسران نے کہا ہے ک ہ سیاسی بنیادوں پر جاری کئے جانے والے وزیراعلیٰ کے ڈائریکٹیوز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزید :

لاہور -