ترک کمپنی البراک کی بس ریلوے سٹیشن ڈپو سے چوری

ترک کمپنی البراک کی بس ریلوے سٹیشن ڈپو سے چوری
ترک کمپنی البراک کی بس ریلوے سٹیشن ڈپو سے چوری
کیپشن: Lahore-Transport-Company

  

لاہور (ویب ڈیسک) ترکی بس کمپنی البراک کی بس ریلوے سٹیشن ڈپو سے چوری ہوگئی، ٹریکر سسٹم بھی بس کو ٹریس کرنے میں ناکام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے زیر سایہ چلنے والی اربن ٹرانسپورٹ کمپنی البراک کی روٹ 22 پر چلنے والی بس نمبر ایل ای ایس 5788 ریلوے ڈپو سے چوری ہوگئی جس پر نہ صرف البراک انتظامیہ بلکہ ایل ٹی سی کے افسران بھی پریشان ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ اس بس میں ٹریکر سسٹم بھی لگا تھا جس کے مطابق اربن بس نے سگیاں پل پر آکری سگنل دیا بعد ازاں چوروں نے اس کا ٹریکر سسٹم بھی بند کر دیا۔ البراک انتظامیہ کی جانب سے تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے جس پر پولیس نے ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

لاہور -