ہماری تجاویز پر عمل کرکے معاملات کو سنبھالا جا سکتا ہے،اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے:سراج الحق

ہماری تجاویز پر عمل کرکے معاملات کو سنبھالا جا سکتا ہے،اب گیند حکومت کی کورٹ ...
ہماری تجاویز پر عمل کرکے معاملات کو سنبھالا جا سکتا ہے،اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے:سراج الحق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی تناﺅ کی صورتحال سے نکلنے کے لئے وزیر اعظم کو   چار نکاتی فارمولہ پیش کیا ہے اور ہمارے فارمولے پر عمل در آمد کر کے صورتحال سے نمٹا جا سکتا ہے ،ہماری پیش کی گئی تجاویز میں دونوں فریقین کی عزت ہے ،اب گیند حکومت کی کورٹ میں ہے،وفاق جتنی قربانی دے گا حکومت اتنی ہی محفوظ رہے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وہ اپنے پیش کے گئے فارمولے کے تحت معاملات کے حل کے لئے پر امید ہیں لیکن معاملات حل کرنے کے لئے پہل حکومت کو کرنی چاہئے، وزیر اعظم بڑے دل کا ثبوت دیں اور14اگست سے پہلے مسائل کو حل ہونا چاہئے۔تشدد پر اکسانے والے حکومت کو گمراہ کر رہے ہیں،ریلی ،جلسے جلوس،احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے اور ان معاملات کو سیاسی انداز سے حل کرنے کی کوششیں کرنی چاہیں اگرمسائل حل نہ ہوئے تو کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا ہے۔ ماضی میں بھی حکومتیں ایسے دھندوں میں پھنس گئیں جو ملکی مفاد میں نہیں تھا۔حکومت نے تحریک انصاف سے رابطہ کیا تو سراہیں گے۔اس سے پہلے کہ کوئی اور آئے ہمیں خود ثالثی کی کوشش کرنی چاہئے،فوج کو کسی بھی صورت یا انداز میں سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -