سیاسی تناﺅ کے حل کے لئے وزیر اعظم کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دی ہے:فاروق ستار

سیاسی تناﺅ کے حل کے لئے وزیر اعظم کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دی ...
سیاسی تناﺅ کے حل کے لئے وزیر اعظم کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دی ہے:فاروق ستار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فارو ق نے کہا ہے کہ انہو ں نے وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے کیونکہ موجودہ صورتحال سب کی آزمائش ہے اور ملک کسی بھی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ایم کیو ایم کے وفد نے فاروق ستار کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے ،وفد میں بابر غوری،رشید گوڈیل،اعجاز جاکھرانی،خالد مقبول صدیقی شریک تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ جمہوریت کو بچانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اورموجودہ حالات میں ہوش مندی سے کام لینا ضروری ہے۔احتجاج سب جماعتوں کا بنیادی حق ہے ،دھرنے دئیے جائیں لیکن بات چیت بھی ضروری ہے،مظاہروں کے بعد بھی تو مذاکرات ہی کرنے ہیں۔فاروق ستار نے پیش کش کی ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے کردار ادا کرنے اوربحران سے نکلنے کے لئے پل بننے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اے پی سی بلانے کی تجویز دی اور کہا ہے کہ سیاسی تلخیوں کا باعث بننے والے معاملات فوری طور پر حل کئے جائیں،سب سیاسی جماعتوں کو افہام وتفہیم اور مذاکرات پر زور دینا چاہئے ،پاکستان میں آئین کی بالادستی ضروری ہے ۔

مزید :

کراچی -