سلمان خان ایزابیل کیف کی فلم کی پروموشن کریں گے

سلمان خان ایزابیل کیف کی فلم کی پروموشن کریں گے
سلمان خان ایزابیل کیف کی فلم کی پروموشن کریں گے
کیپشن: isabella kaif

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ نئے اداکاروں کی خوب حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھ کئی نئی ادکااراﺅں کو متعارف کروایا جو آج انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بناچکی ہیں۔ کک کی شاندار کامیابی کو انجوائے کرنے والے سلمان خان کا نام کئی لڑکیوں کے ساتھ جوڑا گیا، ان میں کترینہ کیف کا نام بھی آتا ہے۔ اگرچہ کترینہ ان کی زندگی کا حصہ تو نہیں بن سکیں تاہم سلمان کے دل سے ان کی یادیں آج تک نکل نہیں سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان نے اب ان کی بہن ایزابیل کیف کو پروموٹ کرنے کی ٹھانی ہے جو کہ ان کی نئی فلم ڈاکٹر کیبی میں کام کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان اپنے انتہائی مصروف شیڈول میں سے تین دن نکال کر اس ماہ کے آخر مکیں ٹورنٹو جار ہے جہاں وہ ایزابیل کی فلم ڈاکٹر کیبی کی پروموشنل مہم میں حصہ لیں گے۔ سلمان اس کے بعد چار ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی حصہ لیں گے جس میں ان کی فلم کک دکھائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر کیبی ایزا بیل کیف کی پہلی بالی ووڈ گلم ہوگی۔ واضح رہے کہ کترینہ ایزابیل کی فلمی کیریئر کی مخالف ہیں۔

مزید :

تفریح -