ایپل کاآئی فون 6، ستمبر میں آئے گا
نیویارک (نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی کا سب سے مشہور و معروف اور ایک سال تک خبروں کے موزوں بنا رہنے والا ماڈل iPhone6 بالآکر 9 ستمبر کو شائقین کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمپنی کیلیفورنیا میں ایک بہت بڑا میڈیا شو منعقد کرنے کی تیاریاں کررہی ہے جس میں اس تازہ ترین ماڈل کو پیش کیاجائے گا۔ مشہور خبر رساں اداروں بلوم برگ اور وال سٹریٹ جرنل نے بھی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ یہ ماڈل 9 ستمبر کو لانچ کیا جارہا ہے۔ اس فون کی سکرین کا سائز 4.7 انچ ہوگا اس کی موٹائی انتہائی کم اور پروسیسر بھی پہلے ماڈل کی نسبت طاقتور ہوگا اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس کا سافٹ ویئر بھی 9 تاریخ کو ہی متعارف کروایا جائے گا۔