دہشت گردی کا مقابلہ، سعودی عرب کا لبنانی فوج کیلئے ایک ارب ڈالرز امداد کا اعلان

دہشت گردی کا مقابلہ، سعودی عرب کا لبنانی فوج کیلئے ایک ارب ڈالرز امداد کا ...
دہشت گردی کا مقابلہ، سعودی عرب کا لبنانی فوج کیلئے ایک ارب ڈالرز امداد کا اعلان
کیپشن: Shah Abdullah

  

جدہ / بیروت (ویب ڈیسک) لبنان کی فوج اور شامی باغیوں کے درمیان جاری جھڑپوں اور داعش جیسے خطرات کے تناظر میں سعودی عرب نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے لبنانی فوج کو ایک ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ لبنان کے سابق وزیراعظم سعد الدین الحریری نے سعودی فرمانروا کے جدہ پیلس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کی جانب سے امداد کے اعلان کی تصدیق کی اور کہا کہ سعودی عرب سے ملنے والی امدادی رقم لبنانی فوج، داخلی سلامتی کے اداروں اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے، اس وقت سرحدی علاقے کی صورتحال ایک بہت بڑا خطرہ ہے، دہشت گردوں نے ہزاروں خاندانوں پر ظلم ڈھایا ہے۔ ہم خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے ایک ارب ڈالرز کی امداد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ یاد رہے کہ سودی حکومت پہلے بھی لبنان کیلئے تین ارب ڈالرز کے ایک پیکج کی منظوری دے چکی ہے۔ دوسری جانب لبنانی فوج اور شامی باغیوں کے درمیان 24 گھنٹے کیلئے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ العربیہ کے مطابق جنگی بندی پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد علاقے میں گولے پھٹنے کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -