نافرمان بیٹوں نے معمر شخص کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) صفدر آباد کے نواحی گاﺅں میں عبداللہ پورکولر کے 80 سالہ نذیر احمد کو اس کے نافرمان بیٹوں نے تشدد کرکے گھر سے نکال دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔ معمر شخص نے حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بزرگ نذیر احمد نے ڈی پی او شیخوپورہ افضال احمد کوثر کو دی جانیوالی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ میں نے بوجہ نافرمانی اپنے بیٹوں عالمگیر اور پولیس کانسٹیبل سلطان احمد کو عاق کردیا تھا لیکن وہ میری زمین ہتھیانے کیلئے مجھ پر تشدد کرتے ہیں۔