کرک میں خواتین کے گھر سے اکیلے نکلنے پر پابندی عائد

کرک میں خواتین کے گھر سے اکیلے نکلنے پر پابندی عائد
کرک میں خواتین کے گھر سے اکیلے نکلنے پر پابندی عائد
کیپشن: Burqa Women

  

کرک (ویب ڈیسک) مقامی علماءاور عمائدین نے خواتین کے اکیلے گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ اور سماجی بائیکاٹ کی سزاﺅں کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گر گری اصلاحی تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ تنظیم کے سابق صدر نصراللہ خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مقامی علماءاور کمیٹی کے ارکان شامل تھے۔ شرکاءنے نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے استعمال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں منشیات پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔ اس موقع پر دو منشیات فروشوں نے آئندہ اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی کاروبار کو چھوڑنے کا تہیہ کیا۔ شرکاءنے منشیات سے پاک سوسائٹی کے لئے کمیٹی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ علاقے میں چوری کی صورت میں کمیٹی مجرموں کے لئے سخت سزائیں اور جرمانے تجویز کرے گی۔ یہ بھی طے پایا کہ متاثرہ خاندان کا نقصان چوروں کے رشتہ دار بھریں گے۔ شرکاءنے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے تعاون کریں۔

مزید :

کرک -