فیشن ڈیزائنر اور ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی منگنی ہو گئی

فیشن ڈیزائنر اور ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی منگنی ہو گئی
فیشن ڈیزائنر اور ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی منگنی ہو گئی
کیپشن: Hina Pervaiz Butt

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ممبر صوبائی اسمبلی اور معروف فیشن ڈیزائنر حنا پرویز بٹ کی ثمر حیات سے منگنی ہو گئی، شادی کی باقاعدہ تقریب دسمبر کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔ حنا پرویز بٹ مسلم لیگ ن کی ممبر صوبائی اسمبلی اور فیشن ڈیزائنر اور معروف صنعت کار پرویز بٹ کی صاحبزادی ہیں۔ ان کی منگنی معروف فیشن ڈیزائنر حاجرہ حیات کے بھائی ثمر حیات سے ہوئی ہے۔ تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ ثمر حیات دبئی کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں اور شادی کی باقاعدہ تقریب دسمبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ فیشن ڈیزائنر حاجرہ حیات نے کہا ہے کہ ان کی بہترین دوست اب ان کی بھابھی بن گئی ہیں جس پر وہ بے حد خوش ہیں جبکہ حنا بٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنی فیملی کی خوشی میں خوش ہیں ۔

مزید :

لاہور -