حکومت نے کپتان کے 2مطالبات مان لئے،سراج الحق اور نواز شریف میں کل پھر ملاقات ہو گی

حکومت نے کپتان کے 2مطالبات مان لئے،سراج الحق اور نواز شریف میں کل پھر ملاقات ...
حکومت نے کپتان کے 2مطالبات مان لئے،سراج الحق اور نواز شریف میں کل پھر ملاقات ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے” متنازع حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق ،دھاندلی کے لئے اعلیٰ سطحی کمیشن بنانے کے مطالبات پورے کرنے پر آمادہ ہو چکی ہے اور نواز شریف نے اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی سے کل ایک اور ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو گزشتہ روز کی ملاقات میں عمران خان کی جانب سے 4مطالبات پیش کر دئیے تھے اور آج نواز شریف نے ان مطالبات کو ماننے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس سلسلے میں مشاورت کرنے کے لئے کل امیر جماعت اسلامی سے ایک اور ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سراج الحق نے بتایا کہ چوہدری نثار اورخواجہ سعد رفیق نے ان سے رابطہ کیا اور وزیر اعظم کی طرف سے آمادگی کے اظہار اور ملاقات کی خواہش کا پیغام پہنچایا ہے۔ یاد رہے کہ کل امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کے دوران کپتان نے4متنازعہ حلقوں میں دوبارہ الیکشن کرانے ،دھاندلی کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیشن بنانے سمیت4مطالبات پیش کئے تھے۔سراج الحق کے مطابق حکومت متنازعہ حلقوں میں دوبارہ گنتی اور انگوٹھوں کی تصدیق ، دھاندلی کی تحقیقات کے لئے توآمادہ ہو گئی لیکن باقی دو مطالبات پر مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔

مزید :

قومی -Headlines -