مصباح الحق نے ”معمر“ کرکٹر کا اعزاز بھی حاصل کر لیا

مصباح الحق نے ”معمر“ کرکٹر کا اعزاز بھی حاصل کر لیا
مصباح الحق نے ”معمر“ کرکٹر کا اعزاز بھی حاصل کر لیا
کیپشن: Misbah Ul Haq

  

گال (ویب ڈیسک) مصباح الحق 40 سال سے زائد عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے گذشتہ روز جب سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں حصہ لیا تو اس وقت ان کی عمر 40 سال 70دن تھی، یوں وہ میراں بخش (47) اورامیر الٰہی (44) کی صف میں شامل ہو گئے، مصباح ملک کے عمر رسیدہ کپتان کا ریکارڈ شارجہ میں ہی حاصل کر چکے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے موجودہ کرکٹرز میں بھی مصباح الحق سب سے زائد العمر ہیں، ان کے بعد ویسٹ انڈین شیونارائن چندرپال کا نمبر آتا ہے جن کی عمر 39 سال355دن ہے۔

مزید :

کھیل -