صاف پانی سکیم، احسن اقبا ل نے طاہرالقادری کو قانونی نوٹس بھجوادیا

صاف پانی سکیم، احسن اقبا ل نے طاہرالقادری کو قانونی نوٹس بھجوادیا
صاف پانی سکیم، احسن اقبا ل نے طاہرالقادری کو قانونی نوٹس بھجوادیا
کیپشن: Ahsan Iqbal

  

اسلام آباد، لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کی طرف سے پنجاب میں صاف پانی سکیم کا 12 ارب روپے کا ٹھیکہ اپنے بھائی کو دینے کا الزام لگانے پر قانونی نوٹس بھیجوا دیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 دن میں بیان واپس لینے اور معذرت نہ کرنے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔ بدھ کو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ علامہ طاہرالقادری جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں اور میرے بھائی کو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا گیا۔ طاہرالقادری 12 ارب روپے کا ٹھیکہ ملنے کا الزام لگارہے ہیں وہ 12 روپے کا ٹھیکہ ثابت کردیں تو وزارت سے مستعفی ہوجاﺅں گا اور اگر وہ اپنا الزام ثابت نہ کرسکیں تو نام نہاد انقلاب مارچ کو ختم کردیں۔

مزید :

اسلام آباد -