تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پیچھے جنرل پاشا کا ہاتھ، کسی نے تردید نہ کی

تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پیچھے جنرل پاشا کا ہاتھ، کسی نے تردید نہ کی
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے پیچھے جنرل پاشا کا ہاتھ، کسی نے تردید نہ کی
کیپشن: Shuja Pasha

  

لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان اور مولانا قادری کی حالیہ تحریکوں کی ساری نقشہ کشی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ شجاع پاشا کے ہاتھوں ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے دبئی چھوڑ کر پاکستان آچکے ہیں۔ احمد شجاع پاشا خفیہ ایجنسی کی سربراہی سے ریٹائرڈ ہوکر دبئی میں امریکی خفیہ ایجنسی کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں، چند روز سے پاکستان میں رہ کر دونوں تحریکوں کے سارے پروگرام طے کر رہے ہیں۔مقامی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ  دو روز قبل شجاع پاشا نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے شفقت محمود کے گھر ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اورعمران خان نے ان کے مشورے توجہ سے سنے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں یہ خبر نمایاں ہونے کے باوجود جنرل شجاع پاشا سمیت کسی نے بھی اس کی تردید نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ شجاع پاشا اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے عہدے کی توسیع کے خواہاں تھے لیکن اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں اس وقت توسیع دینے سے صاف انکار کردیا تھا جب اس وقت کے اپوزیشن رہنماءنواز شریف نے انہیں توسیع دینے کی سرعام شدید مخالفت کی۔ بتایا جاتا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بھی انہیں توسیع دینے کی حامی نہیں تھی لیکن فیصلہ کرنے میں متامل تھی اور جب نواز شریف نے عوامی پلیٹ فارم پر اس کی مخالفت کی تو پیپلزپارٹی کی حکومت کے لئے فیصلہ کرنا آسان ہوگیا۔ جس کے بعد سے جنرل پاشا جو نواز شریف کو پہلے ہی پسند نہیں کرتے تھے، اس کے بعد نواز شریف کے ذاتی مخالف بھی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2011ءمیں مینار پاکستان لاہور پر عمران خان کا جو بہت بڑا جلسہ ہوا تھا وہ بھی جنرل پاشا کا شو تھا، جس کے لئے انہوں نے بے پناہ وسائل استعمال کئے۔اخباری  ذرائع کے مطابق ان دنوں جنرل پاشا عمران خان اور مولانا قادری کو متحد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جو عمران خان کے اس خوف کی وجہ سے کامیاب نہیں ہورہی ہیں کہ اس صورت میں عمران کی عوامی مقبولیت متاثر ہوگی کیونکہ عوام میں مولانا قادری کی شہرت اتنی اچھی نہیں ہے اور خود تحریک انصاف کی قیادت بھی انہیں سخت ناپسند کرتی ہے۔

مزید :

قومی -