فولڈ کرکے بیگ میں رکھی جانے والی سائیکل کا ماڈل پیش
نیویارک (ویب ڈیسک) اگر آپ کو سائیکل چلانے کا شوق ہے اور اس کی پارکنگ کا مسئلہ درپیش ہے تو اس کا حل سامنے آگیا ہے۔ ماہرین نے ایک ایسی سائیکل تیار کی ہے جسے توڑ کر بیگ میں رکھا جاسکتا ہے اور 10 منٹ کے اندر دوبارہ تیار کیا جاسکتا ہے۔ یہ سائیکل جو سائز میں عام سائیکل کے برابر ہی ہے اور سے دفتر پہنچنے کے بعد فولڈ کرکے بیگ میں رکھ کر اسکو چوری ہونے سے بچانے کے ساتھ پارکنگ کی زحمت سے بھی بچ سکتے ہیں۔ یہ سائیکل المونیم ٹیوبس سے بنی ہے جس کے جوڑ باآسانی مڑ جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے پہیے بھی ایسے ہی زبردست ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ یہ انوکھی سائیکل ایک بھارتی کمپنی لیوسڈ ڈیزائن نے تیار کی ہے اور اسے کٹ بائیک کا نام دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ روایتی سائیکل سفر کرنے کے لئے کافی تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے، اسی وجہ سے ہم نے ایسی سائیکل تیار کرنے کے بارے میں سوچا جو چھوٹی ہو اور کسی بیگ میں بھی آسکے۔ اس وقت یہ سائیکل تیاری کے مراحل میں ہے اور اس کی فروخت کے لئے پیش کرنے کا وقت سامنے نہیں آسکا ہے۔