ایپل آئی فون کا مقابلہ کرنے کے لئے سام سنگ کا ”گلیکسی ایلفا“ تیار

ایپل آئی فون کا مقابلہ کرنے کے لئے سام سنگ کا ”گلیکسی ایلفا“ تیار
ایپل آئی فون کا مقابلہ کرنے کے لئے سام سنگ کا ”گلیکسی ایلفا“ تیار
کیپشن: galaxy s5 alpha leak

  

سیئول (ویب ڈیسک) آئی فون 5 ایس کے مقابلے میں سام سنگ گلیکسی ایلفا کے مزید لیکس سامنے آگئے۔ سام سنگ گلیکسی ایلفا کے لیکس وقتاً فوقتاً سامنے آرہے ہیں۔ حال ہی سامنے آنے والے لیکس میں اس کی جزوی وضاحتوں کے ساتھ اس کی تصاویر بھی سامنے آئی ہی ں۔ سام سنگ گلیکسی ایلفا کا مقابلہ ایپل کے آئیہ فون 5 ایس سے کیا جارہا ہے۔ یہاں تک کہ ایپل کے سمارٹ فون کے مقابلے میں یہ 7.6 ملی میٹر پتلا ہوگا۔ تاہم ابھی تک گلیکسی ایلفا کی صحیح طول و عرض کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ تصاویر کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ اس کے سپیکرز مائیکرو ایس ڈی پورٹ کے ساتھ پائے جائیں گے۔ یہ فون 1.8 ایم اے ایچ بیٹری کا حامل ہے جو کہ 4.7 انچ سمارٹ فون کے لئے بہت چھوٹی محسوس ہوتی ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایلفا کا ماڈل نمبر ”ایم ایم، جی 850“ ہوگا اور اس میں انٹرنل میموری 32 جی بی، مائیکرو ایس ڈی کارڈ جبکہ سکرین سپرامولڈ 720 ریزولیشن کے ساتھ ہوگی۔ پچھلی سائیڈ پر یہ فون 12 ایم پی کیمرے کو ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ سپورٹ کرے گا۔ یہ فون بھی اینڈ رائیڈ 4 پر کام کرے گا۔ برطانیہ میں ای کی ایڈوائس بکنگ جاری ہے۔ امید ہے کہ آئندہ ہفتے میں یہ فون مارکیٹ میں آجائے گا مگر عین ممکن ہے کہ یہ 13 ستمبر تک تاخیر کا شکار بھی ہوجائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -