ایف سی کی کارروائی ،9شدت پسند ہلاک،20زخمی

ایف سی کی کارروائی ،9شدت پسند ہلاک،20زخمی
ایف سی کی کارروائی ،9شدت پسند ہلاک،20زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت کے علاقے میں ایف سی کی کارروائی کے دوران9شدت پسند ہلاک جبکہ20سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں ۔ایف سی کے ترجمان کے مطابق ایف سی کے اہلکاروں نے ایک خفیہ اطلاع پر تربت کے علاقے تمپ میں واقعہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لیا تو شدت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں ایف سی کے اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 9شدت پسند ہلاک جبکہ20زخمی ہو گئے ،ترجمان کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے شدت پسند ایف سی کی چوکیوں اور اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور دستی بموں کے علاوہ بارودی مواد بھی بر آمد ہوا ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز احمد نے ایف سی اہلکاروں کو مطلوب شدت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -