اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 7 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران لندن جانے والے مسافر کے سامان سے 7 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد مشتاق پی آئی اے کی پرواز 785 کے ذریعے اسلام آباد سے لندن جارہا تھا کہ انسداد منشیات فورس نے ان کے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ سے 7 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی جس کے بعد اے این ایف نے ملزم محمد مشتاق کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔