وزیراعظم انرجی سیور بلب سکیم عرصہ دراز بعد بھی مکمل نہ ہوسکی

وزیراعظم انرجی سیور بلب سکیم عرصہ دراز بعد بھی مکمل نہ ہوسکی
وزیراعظم انرجی سیور بلب سکیم عرصہ دراز بعد بھی مکمل نہ ہوسکی
کیپشن: Energy Saver Scheme compy

  

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی جانب سے بجلی بچانے کے لئے انرجی سیور بلب کی تقسیم کا منصوبہ عرصہ دراز گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا جس سے بجلی کی بچت بھی ممکن نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بجلی کی بچت کے لئے بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی وساطت سے گھریلو صارفین کو دو انرجی سیور مفت تقسیم کئے جانے تھے لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے یہ سکیم مکمل نہیں ہوسکی بلکہ اس سکیم کے تحت آنے والے انرجی سیور میں سے بیشتر بجلی کے بل تقسیم کرنے والوں نے خود ہی بیچ ڈالے جب کہ باقی کے ابھی تک جاری نہیں ہو سکے۔ بعض صارفین نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے دو انرجی سیور پیسے لے کر دئیے اور فی بلب 100 روپے وصول کئے گئے۔ صارفین کی شکایات کے حوالے سے ایک انکوائری بھی شروع کی گئی لیکن آج تک پتہ نہیں چلا کہ یہ انکوائری کہاں گئی اور ذمہ داران میں سے کسی کو سزا بھی ہوئی یا نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -