اسلام آباد کو سیل کرنے کے لئے900کنٹینرز پہنچا دئیے گئے

اسلام آباد کو سیل کرنے کے لئے900کنٹینرز پہنچا دئیے گئے
اسلام آباد کو سیل کرنے کے لئے900کنٹینرز پہنچا دئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کو آزادی مارچ کے شرکاءکی دست برد سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور ریڈ زون سمیت مختلف علاقوں کو سیل کرنے کے لئے900سے زائد کنٹینر اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچا دئیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے 12اگست کی رات سے جڑوا ں شہروں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہروں کو جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا جائے گا ،اس مقصد کے لئے مختلف جگہوں اور ذرائع سے 900کنٹینرز حاصل کر لئے گئے ہیں اور بڑی کرینوں کے ذریعے ان کنٹینرز کو طے کردہ مقامات تک پہنچا یا جائے گا۔ دوسری جانب حکومت کے سراج الحق دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے ذریعے عمران خان سے مذاکرات بھی جاری ہیں یعنی حکومت مذاکرات کی ناکامی کے بعد انتظامی طور پر آزادی مارچ سے نمٹنے کا ارادہ رکھتی اور اس کے لئے تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -