مسجدالحرام کا توسیعی منصوبہ, آب زم زم کا کنواں خطرے کا شکار

مسجدالحرام کا توسیعی منصوبہ, آب زم زم کا کنواں خطرے کا شکار
مسجدالحرام کا توسیعی منصوبہ, آب زم زم کا کنواں خطرے کا شکار

  

مکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مسجدالحرام کا توسیعی منصوبہ جاری کیا ہے لیکن دو عظیم میناروں کی تعمیر موضوع بحث بن گئی ہے کیونکہ مشاورتی اور کنسلٹینسی اداروں کی رپورٹ کے مطابق ان انتہائی بلند میناروں کی تعمیر زم زم کے چشمہ کو خشک کر سکتی ہے۔یہ مینار بن لادن گروپ تعمیر کر رہا ہے ان میں سے ہر ایک کی اونچائی 420میٹر (تقریباً 1378فٹ) ہوگی۔ایک مینار شمال مشرقی اور دوسرا شمال مغربی سمت میں تعمیر کیا جائے گاان کی بلندی مکہ کلاک ٹاور کے تقریباً نصف تک پہنچ جائے گی ۔ہر مینار کی بلندی تقریباً 900مربع میٹر پر محیط ہے۔بن لادن گروپ اور غیر ملکی کمپنیوں کی مطالعاتی رپوٹوں میں خصوصاً شمال مشرقی مینار کے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ان رپوٹوں میں کہاگیا ہے کہ بلند ترین عمارتوں کی تعمیر اور مسجدالحرام کے گرد چٹانوں کو توڑنے کے لئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال زم زم کے چشمہ کو متاثر کرنے کاباعث بن سکتا ہے کیونکہ پہلے مینار کی تعمیر شمال مشرقی سمت میں ہوگی اس لئے معاملہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -