امریکی استانی کی شرمناک حرکت، نوکری سے بھی گئی

امریکی استانی کی شرمناک حرکت، نوکری سے بھی گئی
امریکی استانی کی شرمناک حرکت، نوکری سے بھی گئی

  

لاس ویگاس(نیوزڈیسک) امریکہ میں سرعام شراب نوشی کر کے فحش حرکات کے واقعات تو رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن ایسا پہلی دفعہ ہوا کہ ایک استانی شراب نوشی کے بعد صرف ایک مختصر سی قمیض پہن کر سکول پہنچ گئی۔یہ منفرد واقعہ ویگنر شہر میں پیش آیا جہاں استانی لوری این کو ابھی تازہ تازہ ہی ملازمت پر رکھا گیا تھا ۔کچھ طلباءاور ایک دیگر استانی ایک کلاس روم میں پہنچے تو یہ دیکھ کر ساکت رہ گئے کہ لوری این نے صرف ایک مختصر قمیض پہن رکھی تھی اور وہ کلاس روم کو لیکچر کے لئے تیار کر رہی تھی ۔ عینی شاہد دوسری ٹیچر نے بتایا کہ مس لوری این غلط کلاس روم میں انتہائی غلط مختصر لباس پہن کر لیکچر دینے کی تیاری کر رہی تھیں  جس پر سکول انتظامیہ نے گھبرا کر پولیس کو بلوالیا۔ لوری این نے پولیس کو بتایا کہ وہ صبح اٹھ کر شراب نوشی کر رہی تھی اور اس کو بالکل یہ خیال نہیں رہا کہ سکول جانے سے پہلے قمیض کے ساتھ کوئی اور چیز بھی پہننا تھی۔ حد سے زیادہ مختصر اورآدھا لباس پہن کر سکول آنے پر لوری این کو نوکری سے برخاست کر دیا گیااور اس کے خلاف پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -