یوم شہدا، حکومت کا ’طاقت‘ کے استعمال کا فیصلہ، سڑکوں کی بندش کیلئے کنٹینرز و دیگر مشینری طلب، وزیراعلیٰ پنجاب خود ’نگرانی‘ کریں گے

یوم شہدا، حکومت کا ’طاقت‘ کے استعمال کا فیصلہ، سڑکوں کی بندش کیلئے کنٹینرز ...
یوم شہدا، حکومت کا ’طاقت‘ کے استعمال کا فیصلہ، سڑکوں کی بندش کیلئے کنٹینرز و دیگر مشینری طلب، وزیراعلیٰ پنجاب خود ’نگرانی‘ کریں گے
کیپشن: container Lahore

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے یوم شہداءکے باعث لاہور کی اہم شاہراہیں 9 اگست سے بند کرنے کافیصلہ کر لیا ہے اور کنٹینرز طلب کر لئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صورتحال کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عوامی تحریک کے یوم شہداءکے موقع پر ’طاقت ‘کے استعمال کا فیصلہ کر لیا ہے اور لاہور کی اہم شاہراہیں بند کرنے کیلئے کنٹینرز اور دیگر مشینری طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر پیٹرول پمپس اور دکانیں بھی بند کرائی جا سکتی ہیں جبکہ 12 اگست کو بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف یوم شہداءکے موقع پر صورتحال کی خود مانیٹرنگ کریں گے اور تمام ضلعی و پولیس افسران سے رابطے میں رہیں گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت نے بھی تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے جڑواں شہروں کو سیل کرنے، ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کرنے اور موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب تک 900 کے قریب کنٹینرز راولپنڈی و اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہے اور شاہراہوں کو ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کو تعینات کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -