حکومت کا تحریک انصاف کو 2کھلے مقامات پر احتجاج کی اجازت دینے پر غور

حکومت کا تحریک انصاف کو 2کھلے مقامات پر احتجاج کی اجازت دینے پر غور
حکومت کا تحریک انصاف کو 2کھلے مقامات پر احتجاج کی اجازت دینے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت تحریک انصاف کو 2کھلے مقامات پر جلسے اور احتجاج کی اجاز ت دینے پر غور کررہی ہے۔حکومت تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے مختلف اقدامات اور تجاویز پر غور کر رہی ہے اور ذرائع کے مطابق اب تازہ ترین صورتحال یہ سامنے آئی ہے کہ تحریک انصاف کو حکومت کی جانب سے ایف نائن پارک یا فیض آباد کے قریب جلسے کی مشروط اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ اسلام آباد کو بلاک ہونے اور نظام زندگی معطل ہونے سے بچایا جا سکے ۔حکومت نے تازہ ترین تجویز سے پاکستان تحریک انصاف کو آگاہ کر دیا ہے اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومتی شرائط ماننے پر تیار ہوں تو انہیں ایف نائن یا فیض آباد کے قریب جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے ابھی اس تجویز پر خاموشی اختیار کی گئی ہے اور ان کی طرف سے ابھی انکار یا اقرار کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -