شادی شدہ خواتین کی آمدنی غیر شادی شدہ سے زیادہ ہوتی ہے:جدیدتحقیق

شادی شدہ خواتین کی آمدنی غیر شادی شدہ سے زیادہ ہوتی ہے:جدیدتحقیق
شادی شدہ خواتین کی آمدنی غیر شادی شدہ سے زیادہ ہوتی ہے:جدیدتحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوسٹن (نیوز ڈیسک) ایک تازہ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی شدہ خواتین کی آمدنی غیر شادی شدہ خواتین کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ تحقیق کو لمبیا یونیورسٹی کی سائنسدان جین والڈفوگل نے کی ہے جس کے مطابق شادی شدہ خواتین کی اوسطاً کمائی غیر شادی شدہ خواتین سے 10.5 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شادی شدہ خواتین کو ان کے خاوندوں کی مدد بھی حاصل ہوتی ہے جو کہ نہ صرف گھریلو معاملات اور بچوں کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ پیشہ وارانہ ضروریات میں بھی ہاتھ بٹاسکتے ہیں۔ غیر شادی شدہ خواتین کو اس قسم کی مدد ہر وقت دستیاب نہیں ہوتی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ شادی شدہ خواتین کے پاس اپنے کام کو دینے کیلئے زیادہ وقت دستیاب ہوتا ہے اور وہ ذہنی اور جسمانی طور پر بھی زیادہ پرسکون، مطمئن اور چاق و چوبند ہوتی ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگرچہ بچوں کی پیدائش کے بعد خواتین کی آمدنی بغیر بچوں والی شادہ شدہ خواتین سے 3 فیصد کم ہوجاتی ہے لیکن مجموعی طور پر غیر شادی شدہ خواتین سے پھر بھی نمایاں طور پر زیادہ ہی ہوتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -