برطانیہ کی طلباءتنظیم کا اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان

برطانیہ کی طلباءتنظیم کا اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان
برطانیہ کی طلباءتنظیم کا اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں طلباءکی قومی یونین ”نیشنل یونین آف سٹوڈنٹس (NUS)“ نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ طلباءنے سارے ملک میں اسرائیل کی مذمت، بائیکاٹ اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اس سے پہلے برطانیہ کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین UNITE بھی اسرائیلی حکومت اور مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے۔ دوسری جانب یہیودی طلباءکی تنظیم نے اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے اور اسرائیلی مظالم کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے اس فیصلے کو یہودی طلباءاور اسرائیل کے خلاف غیر منصفانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل پچھلے چند دنوں کے دوران 2000 سے زائد معصوم فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے لیکن اس کے باوجود برطانیہ میں اسرائیلی یہودی طلباءکی تنظیمیں اپنی مظلومیت کا رونا رورہی ہیں اور اسرائیل کے خلاف لفظی مذمت پر بھی سخت ترین نتائج کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -