صحت مند بچوں کی خواہش رکھنے والے والدین کے لئے مفید مشورے

صحت مند بچوں کی خواہش رکھنے والے والدین کے لئے مفید مشورے
صحت مند بچوں کی خواہش رکھنے والے والدین کے لئے مفید مشورے

  

نیویارک (نیوزڈیسک) غربت اور شعوری کمی کے باعث ماں بننے والی خواتین اکثر ایسے مسائل یا پیچیدگیوں میں الجھ جاتی ہیں، جن کی وجہ سے ان کے ہاں جسمانی و ذہنی طور پر کمزور بچے پیدا ہوتے ہیں۔ اگر آپ صحت مند بچے کی خواہش مند ہیں تو آپ کو درج ذیل احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا ہوگا۔

وٹامنز کا حصول: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ باقاعدگی سے فولک ایسڈ (بی وٹامنز) استعمال کریں کیوں کہ فولک ایسڈ پیٹ میں موجود بچے کی صحت کے لئے نہایت ضروری ہے۔ فولک ایسڈ نہ صرف اسقاط حمل بلکہ یہ خاتون کو دوران حمل عموماً لاحق ہونے والے مرض ہائی بلڈپریشر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

بام مچھلی: یہ ایک حقیقت ہے نومولود جب پیدا ہوتا ہے تو اس کے جسم میں 3سو اقسام کے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں۔ مچھلی پروٹین کے حصول کا نہایت موثر ذریعہ ہے، جو نہ صرف ماں بلکہ اس کے پیٹ میں پلنے والے بچے کی جسمانی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

کاسمیٹکس (آرائشی مصنوعات): عموماً خواتین جب گھر سے باہر جاتی ہیں تو وہ لپ سٹک، پرفیوم جیسی کوئی دس اقسام کی کاسمیٹکس استعمال کرتی ہیں، اور کاسمیٹکس مختلف کیمیکلز سے بنی ہوتی ہیں، جس سے پیٹ میں موجود بچہ بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ لہذا حاملہ خواتین اول تو کاسمیٹکس سے تھوڑا پرہیز کریں اور اگر کام پر جانے کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو تو ہمیشہ معیاری کاسمیٹکس استعمال کریں۔

کیمیکل سے آلودہ خوراک: مختلف تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ کرم کش ادویات بچے کی ذہنی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں، لہذا ایسی غذا استعمال کرنے سے احتراز برتےں، جن پر کیڑے یا سونڈی مار ادویات کا چھڑکاﺅ کیا گیا ہو۔

جسمانی وزن: یہ صرف خواتین کی شخصی خوبصورتی کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ زیادہ وزن زچگی کے دوران پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے اور موٹی خواتین کو بچے کی پیدائش کے لئے اکثر سی سیکشن یعنی بڑا آپریشن کروانا پڑتا ہے۔ لہذا وزن پر خاص توجہ دیں کہ دوران حمل یہ حد سے نہ بڑھ جائے۔

ذہنی دباﺅ: ذہنی دباﺅ جسمانی ہارمونز کو تباہ کرکے تولیدی مسائل پیدا کرتا ہے۔ ذہنی دباﺅ بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے جنم کا باعث ہے، جو نتیجتاً حمل کو نقصان پہنچاتا ہے۔ لہذا دوران حمل ذہنی دباﺅ سے آزاد رہنے کی کوشش کریں۔ اس مقصد کے حصول کے لئے یوگا، مشاورت اور ورزش پر خصوصی توجہ دیں۔

باہمت اور باحوصلہ: یقیناً آپ صرف کسی مضمون کو پڑھ کر صحت مند بچے کی پیدائش کو ممکن نہیں بنا سکتےں، اس کے لئے آپ کو سب سے زیادہ ضرورت ہمت اور حوصلے کی ہے۔ لہذا دوران حمل اور زچگی کے وقت ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کریں۔ بصورت دیگر بے ہمتی آپ کے بچے کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -