مختلف چیزوں کو کس طرح محفوظ رکھا جائے

مختلف چیزوں کو کس طرح محفوظ رکھا جائے
مختلف چیزوں کو کس طرح محفوظ رکھا جائے

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک)بازار میں دستیاب کھانے پینے کی اشیاءمیں سے کن کو عام درجہ حرارت پر رکھا جاسکتا ہے۔اور کن کو فرج میں رکھنا ضروری ہے۔ماہر صحت مائیکروبائیولوجسٹ ڈاکٹر پیٹر بیرٹ اس سلسلے میں کچھ مفید ہدایات دے رہے ہیں۔

1۔ ٹومیٹو کیچپ:

آج کل بازار میں دستیاب ٹومیٹو کیچپ میں نمک اور سوڈیم بینزونائٹ کی مقدار کم رکھی جاتی ہے اگرچہ اسے تقریباً 2ہفتے تک فرج سے باہر رکھا جاسکتا ہے لیکن بہتر ہے کہ فرج میں رکھیںاور 2ماہ کے دوران استعمال کر لیں۔

2۔ اچار :

اسے آپ عام درجہ حرارت پر رکھ سکتے ہیں لیکن اگر فرج میں رکھا جائے تو تین ماہ تک چل سکتا ہے۔

3۔ سٹرا بیری جام:

چمچ یا چھری کو ہمیشہ اس میں صاف کر کے ڈالیں تو اسے عام درجہ حرارت پر بھی رکھا جاسکتا ہے۔ اسے چھ ماہ کے اندر استعمال کر لیں۔

5۔ سویا ساس:

عام درجہ حرارت پر رکھا جاسکتا ہے تین ماہ کے اندر استعمال کر لیں۔

5۔ پی نٹ بٹر (مونگ پھلی کا مکھن) :

اس میں بھی ہمیشہ صاف ستھرا چمچ استعمال کریں اور اس کو عام درجہ حرارت پر رکھا جاسکتا ہے ۔ لیکن تین ماہ کے اندر استعمال کر لیں۔

6۔ مایونیز:

اسے فرج میں رکھنا ضروری ہے

7۔ ٹباسکو چٹنی:

 فرج میں رکھنا ضروری ہے

8۔ مسٹرڈ (سرسوں کی چٹنی):

 اسے بھی فرج میں رکھنا ضروری ہے

مزید :

تعلیم و صحت -