جسٹس جواد ایس خواجہ کے اختلافی نوٹ میں رضاربانی کے آنسوئوں کا بھی ذکر

جسٹس جواد ایس خواجہ کے اختلافی نوٹ میں رضاربانی کے آنسوئوں کا بھی ذکر
جسٹس جواد ایس خواجہ کے اختلافی نوٹ میں رضاربانی کے آنسوئوں کا بھی ذکر

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسٹر جسٹس جواد ایس خواجہ کے اختلافی نوٹ میں سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی کے آنسوو¿ں کا ذکر بھی موجود ہے۔ فاضل جج نے اپنے اختلافی فیصلہ میں لکھا ہے کہ فاضل وکلاءنے بحث کے دوران عدالت کی توجہ ایک اخباری خبر کی طرف مبذول کرائی۔

رضا ربانی کا یہ بیان اٹھایا جس میں انہوں نے بھرائی آواز میں کہا کہ انہوں نے اس سے قبل سینیٹ میں رکن ہونے کے دورانئے میں کبھی اس قدر شرمندگی محسوس نہیں کی جتنی اس وقت محسوس کی۔ جب انہوں نے 21 ویں ترمیم کی رو سے فوجی عدالتیں قائم کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

مزید : اسلام آباد