بھارتی اداکارہ تبو شادی کرنے ، گھر سنبھالنے اور بچوں کیلئے رضامند

بھارتی اداکارہ تبو شادی کرنے ، گھر سنبھالنے اور بچوں کیلئے رضامند
بھارتی اداکارہ تبو شادی کرنے ، گھر سنبھالنے اور بچوں کیلئے رضامند

  

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ تبو نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایک کاروباری شخصیت کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں تبو نے خود کہا تھاکہ وہ شادی کرنے ، گھر سنبھالنے اور بچوں کیلئے رضامند ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تبو کے ہونے والے شوہر ممبئی سے باہر رہتے ہیں اور عمر میں تبو سے چھوٹے ہیں ۔ تبو ان دنوں اداکار اجے دیوگن کی فلم درشیام کی کامیابی اور اس فلم میں اپنے کردار کی مقبولیت کی وجہ سے پہلے ہی آسمانوں پر اڑ رہی تھیں۔

مزید : تفریح